عمران خان اسپیکرہاؤس میں رہائش اختیارنہیں کرسکتے-خورشید شاہ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈرسید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان بطور وزیراعظم اسپیکر ہاؤس میں نہیں رہ سکتے، اسپیکر ہاؤس پارلیمنٹ کی پراپرٹی ہےجہاں صرف اسپیکر ہی رہائش اختیار کرسکتے ہیں۔انہوں نے عمران خان کے بطور وزیراعظم اسپیکرہاوس میں رہائش رکھنےکے فیصلے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ وہ اسپیکر ہاؤس میں رہائش اختیار نہیں کرسکتے۔ وزیراعظم کیلئے رہائشگاہ موجود ہےاور وہ صرف وزیرعظم ہاؤس میں ہی رہائش رکھ سکتے ہیں۔خورشید شاہ نےکہا کہ یہ سوال اہم ہے کہ متحدہ نےپی ٹی آئی کی حمایت کے بدلے کیا کھویا کیا پایا ۔