دفترخارجہ نے مودی کا عمران کوفون خوش آئند قرار دیدیا

0

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دفترخارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم مودی کا عمران خان کومبارکبادکا فون خوش آئند ہے،افغان مسئلہ فوجی نہیں سیاسی طور پر ہی حل ہوگا، یہ خبر کہ چند پاکستانیوں کو چینی ائرپورٹ پر ویزے جی معیاد پورا ہونے کی وجہ سے حراست میں لیا گیا سراسر غلط ہے۔اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ پاکستان میں عام انتخابات کے پر امن انعقاد پر عالمی برادری نے خیر مقدم کیا ہے اور بالخصوص بھارتی وزیراعظم کا عمران خان کو مبارکباد کا ٹیلی فون خوش آئند ہے، عام انتخابات کا انعقاد جمہوریت کے تسلسل اور اقتدار کی پر امن منتقلی کی جانب ٹھوس قدم ہے، اس سے قبل دو حکومتوں نے اپنی مددت پوری کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More