سوات میں ووٹ بھرے4 تھیلوں کی مبینہ گمشدگی سے چہ میگوئیاں

0

سوات(بیورورپورٹ)سوات کے حلقہ پی کے 4 میں دوبارہ گنتی کے دوران 4 تھیلوں کی مبینہ گمشدگی کے بعد مختلف چہ میگوئیاں جنم لے رہی ہیں اس حلقے میں دوبارہ گنتی کے لئے 182 ووٹوں کے فرق سے دوسرے نمبر پر آنے والے امیرمقام نے دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی جس پر دوبارہ گنتی کا عمل شروع ہوا اور سرکاری ووٹوں کی گنتی کے بعد فرق 49 ووٹ کا رہ گیا تاہم 105 میں سے 101 پولنگ اسٹیشنز کی دوبارہ گنتی مکمل ہونے کے بعد چار پولنگ اسٹیشنز کے تھیلے غلطی سے دوسرے حلقے میں چلے جانے کا انکشاف ہوا اور گنتی کا عمل روک گیا تین دن گزرنے کے باوجود بھی یہ عمل دوبارہ شروع نہیں ہوسکا ہے،جس کے باعث لوگوں میں تشویش پائی جاتی ہے اور مختلف چہ میگوئیاں جنم لے رہی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More