احمد شہزاد کو نشے کی لت مہنگی پڑگئی

0

لاہور(امت نیوز) قومی ٹیم میں جگہ نہ بنانے والے ٹیسٹ اوپنر احمد شہزاد کو ڈیپارٹمنٹل ٹیم حبیب بینک نے بھی کپتانی سے فارغ کردیا۔دائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے 26 سالہ ٹیسٹ اوپنر احمد شہزاد کا ستارہ ان دنوں گردش میں ہے ٗمثبت ڈوب ٹیسٹ آنے کے بعد پی سی بی نے انہیں نا صرف معطل کیا بلکہ دورہ زمبابوے کے لیے جانے والی ٹیم میں بھی شامل نہ کیا۔یہی نہیں قومی ٹیم میں مسلسل کوششوں کے باوجود جگہ نہ بنانے کے بعد وہ فی الحال قائداعظم ٹرافی میں ان کا نام ممکنہ کھلاڑیوں میں بھی شامل نہیں اور اب انہیں حبیب بینک نے کپتانی سے بھی ہٹا دیا ہے ٗاحمد شہزاد جو پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 میں سینچری بنانے والے واحد بیٹسمین ہیں، ان کا نام پی سی بی کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ سے بھی باہر کر دیا گیا ہے ٗیاد رہے کہ احمد شہزاد نے ڈوپ ٹیسٹ کی وضاحت پر قانونی مشاورت سے اپنا جواب کرکٹ بورڈ کو بھجوا دیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More