ریاض (ا مت نیوز) یمن میں حدیدہ پر بمباری سے 28 شہری مارے گئے ہیں ،جبکہ 70 زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ سعودی اتحاد نے کہا ہے کہ بمباری ہم نے نہیں حوثی باغیوں نے کی ہے ،وہیں سعودی فوجی تنصیبات کی جاسوسی کرنے والے یمنی کو سزائے موت سنادی ہے۔ تفصیلات کے مطابق یمن کے بندرگاہی شہر الحدیدہ میں بمباری سے 28 شہری مارے گئے ہیں ،جبکہ 70 سے زائد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ ایران نواز حوثی باغی ملیشیا کے ٹیلی وڑن چینل المسیرہ نے ہلاکتوں کی تعداد 55 اور زخمی 170 سے زائد بتائے ہیں اور کہا ہے کہ سعودی اتحاد نے الحدیدہ شہر کی مشہور مچھلی مارکیٹ کے قریب واقع ایک سرکاری اسپتال کو نشانہ بنایا ہے۔ تاہم سعودی اتحاد نے اس حملے میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔