افغان سیکورٹی فورسز کا طالبان کی قید سے 61 افراد چھڑالینے کادعوی
کابل(امت نیوز) افغان سیکورٹی فورسز نے صوبہ ہلمند میں طالبان کی جیل پر چھاپہ مار نے اور 61 قیدیوں کو رہا کرالینے کا دعوی کیا ہے ۔ افغان فوج کے کمانڈر منیب امیری نے کہا ہے کہ کارروائی کے دوران 2 طالبان مارے گئے جب کہ 7 کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔