ماسکو میں امریکی سفارت خانے میں روسی خاتون جاسوس کا انکشاف

0

واشنگٹن (این این آئی)امریکی انتظامیہ کو شبہہ ہے کہ ماسکو میں امریکی سفارت خانے میں 10 برس سے زیادہ کام کرنے والی روسی اہل کار اپنے ملک کے لیے جاسوسی کر رہی تھی۔امریکی ٹی وی نے امریکی انتظامیہ کے ایک ذمّے دار کے حوالے سے بتایا کہ جاسوس خاتون جس کو خفیہ ادارے کی جانب سے بھرتی کیا گیا تھا، 2016ء تک بنا کسی شک و شبہات کے کام کرتی رہی۔ مذکورہ خفیہ ادارہ امریکی سرزمین اور بیرون ملک تحفظ اور تحقیقات کی سرگرمیاں انجام دینے کا ذمّے دار ہے۔معمول کی تفتیش کے دوران امریکی حکام کو انکشاف ہوا کہ روسی خاتون نے باقاعدگی کے ساتھ روسی انٹیلی جنس ادارے ایف ایس بی کے ساتھ گفتگو انجام دی جس کی اْسے اجازت تھی۔اورشبہ ہے کہ اس خاتون نے ممکنہ طور پر خفیہ معلومات حاصل کر لی ہوں گی۔ امریکی انتظامیہ کے ایک بڑے عہدے دار نے بتایا کہ روسی خاتون کے انتہائی خفیہ معلومات تک پہنچنے کے امکانات نہیں تھے تاہم اس نے ضرورت سے زیادہ معلومات فراہم کیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More