پولیس آپریشن میں پی ایس پی ٹارگٹ کلر سمیت40 ملزم گرفتار

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی کے ٹارگٹ کلر سمیت40 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شاہ فیصل پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلر عدنان صلاح الدین کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا پولیس نے بتایا کہ ملزم کا تعلق پاک سرزمین پارٹی سے ہے اور متعدد افراد کے قتل میں مطلوب تھا۔ منگھو پیر پولیس نے 6 ملزمان رفیق،اعظم ،حمزہ،سلیمان ،ثنا اللہ اور درویش کو گرفتار کر کے اسلحہ منشیات گٹکا برآمد کرلیا۔ درخشاں پولیس نے ملزم سمیر، کامران، غلام قادر، شاہد، سعید کو گرفتار کرکے ایک کلو سے زائد چرس اور اسلحہ برآمد کرلیا۔ رضویہ پولیس نے منشیات فروش خاتون شبانہ اور اسکے ساتھی فرحان کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلی۔ دوسری کارروائی میں جہانگیر آباد میں کرائے داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر مالک مکان ارشد اور کرائے دار جمیل اشرف کو گرفتار کرلیا۔ اتحاد ٹاؤن پولیس نے منشیات فروش 2ملزمان کاکٹر اور اسرار کو گرفتار کر کے ایک کلو چرس اور اسلحہ برآمد کرلیا۔ پیر آباد پولیس نے 2 مفرور ملزمان انور علی اور فہد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔ کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے 2 منشیات فروش شاہ ولی اور شہباز کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کرلی۔ دوسری کارروائی میں قیوم آباد سے گٹکا مافیا کے 2کارندوں وقار احمد اور بلال کو گرفتار کیا گیا۔ کورنگی پولیس نے کمال الدین اور زبیر کو گرفتار کرکے ایک کلو چرس برآمد کرلی جبکہ دوسری کارروائی میں گٹکا مافیا کے 2کارندوں احمد رضا اور عثمان کو گرفتار کرلیا۔ شاہ فیصل پولیس نے منشیا ت فروش عمیر کو گرفتار کرلیا۔ حیدری پولیس نے اسٹریٹ کرمنل نورالدین کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔ ٹیپو سلطان پولیس نے منشیات فروش واجد علی کو گرفتار کر کے منشیات اور موٹر سائیکل برآمد کرلی۔ بہادر آباد پولیس نے اسٹریٹ کرمنل بلال کو گرفتار کرلیا۔ مبینہ ٹاؤن پولیس نے اسٹریٹ کرمنل اسلم کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔ جو ہر آباد پولیس نے گٹکا مافیا کے کارندے عبدالعزیز کو گرفتار کرلیا۔ مومن آباد پولیس نے اہلکار کے قتل میں ملوث ملزم رئیس کو گرفتار کرلیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More