سندھ کے عوام نے سیاسی گداگروں کے ٹولے جی ڈی اے کو مسترد کر دیا- سعید غنی
اسلام آباد(خبر ایجنسیاں ) پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ جی ڈی اے سیاسی گداگروں کا ٹولہ ہے جو ہر الیکشن سندھی عوام سے ووٹ کی بھیک مانگتا ہے، مگر عوام نے ان سیاسی گداگروں کو ہمیشہ مسترد کیا ہے۔ جی ڈی اے ریلی پر ان کا کہنا تھا کہ ناہید عباسی کیلئے یہی سزا کافی ہے کہ ارباب رحیم ان کے قائد ہیں، نصرت عباسی خاتون ہونے کا ناجائز فائدہ نہ اٹھائیں بلکہ پتہ کریں کہ پیر پگارا کی معاشی ترقی کا راز کیا ہے، پیر پگارا نے دور آمریت میں کرپشن شروع کی اور جام صادق، لیاقت جتوئی، غوث علی شاہ و ارباب رحیم دور میں سندھ کا خزانہ لوٹا۔