بلوچستان عوامی پارٹی نےجام کمال کووزیراعلیٰ نامزد کر دیا

0

کوئٹہ (نمائندہ امت) بلوچستان عوامی پارٹی نے جام کمال خان کو صوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر اور وزیر اعلی کا امیدوار جبکہ عبدالقدوس بزنجو کو اسپیکر کے عہدے کیلئے امیدوار نامزد کردیا ،،ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ اتحادی جماعتوں کو دیا جائے گا اس بات کا اعلان بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کے بعد پارٹی کے جنرل سیکرٹری منظور احمد کاکڑ نے پریس کانفرنس میں کیا،انہوں نے بتایا جان محمد جمالی بھی اسپیکر کے امیدوار تھے مگر انہوں نے اپنا نام واپس لے لیا ہے ، منظور کاکڑ نے کہا کہ اتحادیوں کے ساتھ ملکر ہمارے ارکان کی تعداد 29تک پہنچ گئی ہے، اس موقع پر سربراہ بی اے پی جام کمال خان نے کہا کہ ہم صوبے میں اکثریت حاصل کرچکے ہیں، بی این پی اور جے یو آئی ف کو بھی حکومت میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے ۔انہوں نے کہا آج ناراض بلوچ وہ ہیں جن کے پاس پانی، تعلیم نہیں ہے ہمیں پہلے ان کی ناراضی دور کرنی ہے ، جو لوگ ملک کے آئین کو تسلیم کریں گے ان سے بات چیت ہوگی اورجو نقصان کے درپے ہوں گے ان سے بات نہیں ہوسکتی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More