گرفتاری-سزادلواناتحریک انصاف کیلئے چیلنج سے کم نہیں-قانون دان
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )سنیئر قانون دانوں نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کی تشکیل کیلئے نمبرگیم ایک چیلنج بن گیاہے اس کے بعدمزیدبھی چیلنجز کا سامنا کرنا ہوگا۔ تحریک انصاف کے لیے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو جیل میں رکھنا بھی ایک چیلنج ہوسکتاہے ۔ دوسرایہ کہ سابق صدرپرویزمشرف کی گرفتاری اور اس کوسزادلوانابھی تحریک انصاف کے لیے کسی چیلنج سے کم نہیں ہے ۔ان خیالات کااظہار صدرسپریم کورٹ بار پیر کلیم خورشید،اظہر صدیق ایڈووکیٹ ،وجاہت علی خان ایڈووکیٹ ،کلیم اللہ ایڈووکیٹ نے روزنامہ امت سے گفتگوکے دوران کیاہے ۔پیر کلیم خورشیدنے کہاکہ ہماراپہلااور آخری پیار پاکستان ہے اس وقت ملک کومعیشت سمیت بہت سے چیلنجزکاسامناہے اور یہ کوئی پہلی بار نہیں ہے ہرحکومت کوبہت سے مسائل ورثہ میں ملتے ہیں اس لیے ان کوحل کرنے کاارادہ رکھنے والی حکومتیں مسائل حل بھی کرلیتی ہے تحریک انصاف کوجمہوری کلچرچلانے کے لیے بہت زیادہ محنت کرناپڑیگی شکریہ ہے کہ سیاسی جماعتیں بالغ النظری کامظاہرہ کررہی ہے پرویزمشرف کی گرفتاری سے قبل اور بھی کافی معاملات ہیں جن پر نئی حکومت کومسائل کاسامناکرناپڑیگا،،اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے کہاکہ یہ درست ہے کہ نئی حکومت کوچیلنج اور مسائل درپیش ہوں گے مگر وہ یہ سمجھتے ہیں کہ عمران خان ان مسائل کوحل کرنے میں کامیا ب ہوجائیں گے پرویزمشرف کامعاملہ عمران خان کانہیں اب عدالتی ایشوہے عدالتیں اس کے لیے کیااحکامات جاری کرتی ہیں مجھے امیدہے کہ عمران خان عدالتوں کے احکامات پر عمل درآمدکریں گے ۔ ،وجاہت علی خان ایڈووکیٹ نے کہاکہ پرویزمشرف کی گرفتاری نئی حکومت کے لیے سب سے بڑاچیلنج ہے دوسرامعاملہ میان نوازشریف کی سزاکاہے ۔کیونکہ اب بیرونی دنیاسے آہستہ آہستہ آوازیں بلندہوناشروع ہوئی ہیں ممکن ہے کہ آئندہ چندہفتوں میں اس حکومت کے لیے اس مسئلے کوحل کیے بغیر کوئی چارہ کار نہ رہے ۔