ہیلی کاپٹر کیس میں عمران 7اگست کو طلب

0

اسلام آباد۔پشاور(نمائندہ خصوصی۔سٹاف رپورٹر)قومی احتساب بیورو (نیب) خیبرپختون نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو ہیلی کاپٹر کیس میں 7 اگست کو طلب کرلیا۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ عمران خان نے 74 گھنٹے دو سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کیے اور اس حوالے سے پوچھ گچھ کے لیے انہیں ذاتی حیثیت میں 7 اگست کو طلب کیا گیا ہے۔نیب حکام کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور ایوی ایشن حکام سے بیانات پہلے ہی قلمبند کیے جاچکے ہیں۔ یاد رہے کہ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے عمران خان کی جانب سے سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کا 2 فروری کو نوٹس لیا تھا۔نیب کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سرکاری ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 پر 22 گھنٹے اور ایکیوریل ہیلی کاپٹر پر 52 گھنٹے پرواز کی اور اوسطاً 28 ہزار روپے فی گھنٹہ کے حساب سے 74 گھنٹوں کے 21 لاکھ 7 ہزار 181 روپے ادا کیے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ ایک رپورٹ کے مطابق عمران خان اگر پرائیویٹ کمپنیوں سے ہیلی کاپٹر حاصل کرتے تو ایم آئی 17 کا فی گھنٹہ خرچ 10 سے 12 لاکھ روپے جب کہ ایکیوریل ہیلی کاپٹر کا فی گھنٹہ خرچ 5 سے 6 لاکھ روپے ادا کرنا پڑتا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More