صدر ممنون نے گورنر سندھ کا استعفیٰ منظور کرلیا
اسلام آباد(امت نیوز)صدر ممنون حسین نے گورنر سندھ محمد زبیر کا استعفیٰ منظور کر لیا۔ اطلاعات کے مطابق صدر مملکت نےگورنر سندھ محمد زبیرکی جانب سے بھیجا گیا استعفیٰ منظور کرلیاہے۔ نئے گورنر کے تعیناتی تک اسپیکر سندھ اسمبلی قائم مقام گورنر سندھ ہوں گے۔ گورنر سندھ نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر 2 اگست کو استعفیٰ دیا تھا۔