فیاض الحسن چوہان کو پنجاب میں وزارت اطلاعات ملنے کا امکان
راولپنڈی(خبرنگارخصوصی)تحریک انصاف نے پنجاب کابینہ کےلیے متوقع وزرا کے ناموں کو حتمی شکل دینا شروع کر دی ۔ ذرائع کے مطابق راولپنڈی سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی فیاض الحسن چوہان کو صوبائی وزیر اطلاعات، جبکہ تلہ گنگ سے منتخب ہونے والے مسلم لیگ (ق)کے ممبر صوبائی اسمبلی حافظ عمار یاسر کو وزیر صحت بنائے جانے کا امکان ہے ۔فیاض الحسن چوہان ماضی میں بھی عمران خان کے حلقہ این اے 56(موجودہ این اے62)میں چیئرمین پی ٹی آئی کے کوآرڈینیٹررہ چکے ہیں اور میڈیا سے روابط کے حوالے سے کا فی تجربہ رکھتے ہیں ۔