نیب نے اورنج لائن-میٹروبس منصوبوں کا ریکارڈ حاصل کرلیا

0

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) نیب نے اورنج لائن، میٹرو بس اور راولپنڈی بس منصوبے سے متعلق اہم ریکارڈ حاصل کرلیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق نیب لاہور میں آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل کے مرکزی گرفتار ملزم احد خان چیمہ کے خلاف تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور نیب نے اورنج لائن ٹرین، میٹرو بس اور راولپنڈی بس منصوبے سے متعلق اہم ریکارڈ نیب نے حاصل کر لیا ہے نیب لاہور نے ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے جنرل مینجر کو ریکارڈ کی فراہمی کے لئے خط لکھا تھا کہ جس کے جواب میں تینوں میگا پراجیکٹس سے متعلق مصدقہ آڈٹ اعتراضات کے دستاویزی ثبوت حاصل کر لئے گئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More