ڈنمارک میں نقاب پہننے پرخاتون کو ساڑھے 19ہزار روپے جرمانہ

0

کوپن ہیگن( امت نیوز)یورپی ملک ڈنمارک میں مسلم خاتون کے چہرے پر نقاب پہننے پر پہلا جرمانہ کر دیا گیا، 28سالہ خاتون کو نقاب کر کے شاپنگ مال جانے پر ساڑھے 19ہزار روپے کا جرمانہ کیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈنمارک کی پارلیمنٹ نے ماہِ مئی میں عوامی مقامات پر مسلمان خواتین کے پورے چہرے کے نقاب پر پابندی کا قانون منظور کیا تھا جس پر یکم اگست سے اطلاق ہو گیا ہے، نقاب پر پابندی کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے بھی کیے گئے ۔مسلمان خواتین کا کہنا تھا کہ وہ اپنے حق کے لیے لڑیں گی اورنقاب نہیں اْتاریں گی۔ڈنمارک میں مسلم خواتین پر نقاب لگانے پر پابندی کے قانون کے مطابق پولیس اہلکار عوامی مقامات پر نقاب لگانے والی خواتین کو نقاب ہٹانے کا حکم دے سکیں گے یا انہیں وہاں سے گھر جانے کے لیے کہیں گے۔اس قانون کی پہلی بارخلاف ورزی پر ایک ہزار ڈینش کراون یعنی 120پاونڈ جرمانہ طے کیا گیا ہے جبکہ کسی بھی خاتون کی جانب سے چوتھی بار خلاف ورزی کرنے پر 10ہزار ڈینش کراون تک جرمانہ کیا جاسکے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More