سانحہ بلدیہ کے متاثرین بیانات قلمبند کراتے ہوئے رو پڑے
کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں 14 گواہوں کے بیانات قلمبند کرلئے، لواحقین اس موقع پر روتے رہے ۔عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید گواہوں کو طلب کرتے ہوئے کارروائی 10اگست تک ملتوی کردی ہے ۔ ہفتے کے روز جیل حکام کی جانب سے مرکزی ملزم رحمان بھولا اور زبیر چریا کو پیش کیا گیا ۔ اس موقع پر متحدہ رہنما رؤف صدیقی و دیگر بھی پیش ہوئے ۔ سماعت کے دوران استغاثہ کی جانب سے14گواہان پیش کئے گئے جن میں لواحقین بھی شامل تھے ۔ واضح رہے کہ سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں اب تک84گواہوں کے بیانات قلمبند ہو چکے ہیں ، کیس میں 720 گواہوں کو نامزد کیا گیا ہے۔