ڈاکٹر عاصم کیخلاف کرپشن ریفرنس میں ملزمان کے وکلا کی جرح مکمل

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم و دیگر کے خلاف17 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس میں ملزمان کے وکلا کی جانب سے گواہ کے بیان پر جرح مکمل کرلی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت 11 اگست تک ملتوی کردی ہے ۔سماعت پر اقبال زید احمد،بشارت مرزا،ذوہیر صدیقی ،ملک عثمان و دیگر شریک ملزمان پیش ہوئے جبکہ ڈاکٹر عاصم پیش نہیں ہوئے ۔انہوں نے بیرون ملک جانے کی اجازت لے رکھی ہے۔احتساب عدالت میں این آئی سی ایل اسکینڈل کیس میں نیب کی جانب سے ریکارڈ بروقت پیش نہ کرنے کی تحریری وضاحت جمع کرادی گئی، جس میں کہا گیا کہ ریکارڈ وزرات صنعت کے پاس تھا، جس کے باعث بروقت پیش نہیں کرسکے۔اس پر معذرت خواہ ہیں۔عدالت کو یقین دلاتے ہیں کہ آئندہ سماعت پر مقدمے کا ریکارڈ پیش کردیا جائے گا۔عدالت نے مؤقف سننے کے بعد ریفرنس کی سماعت6اگست تک ملتوی کردی ہے ۔سماعت پر سابق چیئرمین این آئی سی ایل و دیگر ملزمان کے علاوہ ڈائریکٹر جنرل نیب سندھ الطاف باوانی بھی موجود تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More