مشرف غداری کیس کے پراسیکیوٹر اکرم شیخ کا استعفیٰ وزارت داخلہ کو موصول

0

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پرویز مشرف غداری کیس کے وکیل استغاثہ اکرم شیخ مستعفی ہوگئے۔پرویز مشرف غداری کیس میں پراسیکیوٹر اکرم شیخ کا استعفیٰ وزارت داخلہ کو موصول ہوگیا ہے۔ انہوں نے ذاتی وجوہات کی وجہ سے کیس سے علیحدگی اختیار کی ہے۔ وزارت داخلہ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو پراسیکیوٹر کے استعفیٰ سے آگاہ کردیا ہے۔ نئی حکومت نئے پراسیکیوٹر کا تقرر کرے گی۔ اکرم شیخ کو ن لیگ کی حکومت نے کیس میں استغاثہ کی ٹیم کا سربراہ مقرر کیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More