عمران خان کی آرٹیکل 62 کے تحت نا اہلی کی درخواست سماعت کیلئے منظور

0

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی آرٹیکل 62 کے تحت نا اہلی کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی ہے ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق پیر6اگست کو درخواست کی سماعت کریں گے۔ درخواست گزار نے الیکشن کمیشن ،اسپیکر قومی اسمبلی اور ریحام خان کوفریق بناتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں ٹیریان کو اپنی بیٹی ظاہر نہیں کیا ۔آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت عمران رکن قومی اسمبلی و وزیراعظم بننے کے اہل نہیں ۔عدالت وفاقی حکومت کو اس ضمن میں امریکا سے تمام مصدقہ چیزیں لاکر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے۔ عمران پر ان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے بھی سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔جس کے پیش نظر ایسے شخص کا وزیراعظم بننا ملکی سالمیت اور وقار کیخلاف ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More