گزری کے پولنگ اسٹیشن سے بیلٹ پیپر ملنے کی تحقیقات کا حکم

0

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ) این اے 247 کے گزری پولنگ اسٹیشن سے 150بیلٹ پیپرز ملنے الیکشن کمیشن نے تحقیقات کا حکم دے دیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ بیلٹ پیپرز اصل ثابت ہونے پر حلقے میں دوبارہ پولنگ ہوسکتی ہے۔ ڈائریکٹر الیکشن ندیم قاسم نے بتایا کہ متعلقہ پولنگ اسٹیشن کے انتخابی میٹریل کا ریکارڈ موجود ہے۔ اسکول سے ملنے والے بیلٹ پیپرز میں سے زیادہ تر پر پیپلزپارٹی کے انتخابی نشان تیر پر مہر لگی ہوئی تھی۔ اس سے پہلے بھی قیوم آباد کچرا کنڈی سے بیلٹ پیپرز برآمد ہوئے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More