مری میں ڈرائیوروں کا ٹریفک وارڈن پر تشدد- وردی پھاڑ دی
مری(نامہ نگار) سنی بنک چوک میں نو پارکنگ ایریا میں گاڑی کھڑی کرنے سے منع کرنے پر ڈرئیوروں نے طیش میں آ کر ٹریفک وارڈن کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے وردی تک پھاڑ دی۔ وارڈن افضال شاہ نے جب نو پارکنگ ایریا میں کھڑی گاڑی ہٹانے کو کہا تو ڈرائیور ہٹانے کے بجائے وارڈن کے اوپر گاڑی چڑھانے کی کوشش کی جس پر وارڈن نے گاڑی کی چابی نکال لی اس دوران وہاں پر موجود دوسرے ٹیکسی ڈرائیورز بھی جمع ہو گئے اور شدید زد و کوب کرتے ہوئے وارڈن کے یونیفارم کو تار تار کر دیا اس دوران وہاں پر موجود راہگیروں نے مذکورہ وارڈن کی جان بخشی کروائی۔ بعد ازاں ٹریفک پولیس کی جانب سے مری پولیس کو کاروائی کیلئے درخواست دے دی گئی جس پر ایس ایچ او مری علی عباس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر نے کی ہدایت دی ۔