تورغر کےڈسٹرکٹ ممبر کی بھابی اوربھتیجی بھی جاں بحق ہوئیں
تورغر(نمائندہ امت) کوہاٹ ٹریفک حادثے میں جاں بحق تورغر کی 2 خواتین کو سپردخاک کردیا گیا جبکہ 2 بچوں سمیت 3 افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔ بس کے المناک حادثے میں ضلع تورغر پلوسہ حسن زئی کے ڈسٹرکٹ ممبر علی مت خان کی بھابی اور بھتیجی موقع پر جاں بحق ہوئی تھیں جن کی نماز جنازہ پلوسہ حسن زئی میں ادا کی گئی اور دونوں کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔نماز جنازہ میں ڈسٹرکٹ ناظم تورغر دلروز خان نائب ناظم سید نواب گل نائب ناظم تحصیل کنڈر کے سید محمد خان اور دیگر سیاسی وسماجی اور تمام مکاتب فکر کے افراد نے شرکت کی۔