گاڑی چھیننے-تاوان طلبی پرنوابشاہ پولیس کے 6اہلکاروں کیخلاف مقدمہ

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر) گاڑی چھیننےاورتاوان طلب کرنے پر نواب شاہ پولیس کے اے ایس آئی سمیت 5 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سیشن جج ملیر کے حکم پر نواب شاہ اے سیکشن تھانہ کے اے ایس آئی لئیق حیدر سمیت 5 اہلکاروں کے خلاف کار چھیننے، مسافروں سے لوٹ مار اور 5لاکھ تاوان طلب کرنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا، ڈیوٹی افسر ضمیر نے بتایا کہ مدعی محمد علی زیدی نےبتایا کہ اے ایس آئی لئیق حیدر اور 5اہلکاروں نے سپر ہائی وے کراچی پر انہیں روک کر گاڑی چھین لی اور گاڑی واپس کرنے کے عوض 5 لاکھ روپے تاوان مانگا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تفتیش شروع کردی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More