ر یڑھی گوٹھ میں دو سال میں نشے کے عادی 59افرادہلاک ہو چکے

0

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ر یڑھی گوٹھ میں دو سال کے دوران نشے کے عادی 59 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں ،’’ امت‘‘ کے سروے کے دوران علاقہ مکینوں نے بتایا کہ ریڑھی گوٹھ کی ساحلی پٹی پر ہیروئن اور نشہ کے انجکشن لگانے سےدو سال کے دوران 59 سے زائد افراد موت کے منہ میں چلے گئے ،ان میں سے کئی نو جوان بوڑھے والدین کا اکلوتا سہارا تھے ۔ مکینوں کی جانب سے فراہم کردہ فہرست کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں خالد ، حسین ، حبیب ، کاکا، طیب ، ہاشم ، شفیع ، زینل ، شریف ، حسین ، مولو، رشید ،غنی ، غفور ، داود ، سومار ، پینھوہ ، عوسو، اسماعیل ، ابراہیم ، محمد ، اقبال ، سلو ،انصاری ، جمیل ، اکرو ، ایوب ، رمضان ، یعقوب ، محمد علی ، رمضان ، مچھر ، عبداللہ ، اسحاق ، غفور ، حنیف ، ابو ، اسحاق ، حسن لدو ، داود ، رمضان ، احمد ، اسماعیل ، عمر جمن ، ہارون ، جانو، لطیف ، شونی اور موسلوشامل ہیں ، جبکہ منشیات کی وجہ سے پراسرار بیماری میں مبتلا ہونے والوں میں قیوم ، عبداللہ ، عباس ،ہاشم ، محسن احمد ، مصطفی حسین ، مجید ہاشم ، رفیق ہاشم ، ادریس کادو اور محسن اسماعیل زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More