انسانی جانیں بچانے کیلئے عطیہ اعضا کے فروغ کیلئے آگاہی واک
کراچی ( پ ر) انسانی جانیں بچانے کیلئے عطیہ اعضا کے فروغ کیلئے آگاہی واک کی گئی جس میں مختلف شعبوںسے تعلق رکھنے والے افراد اور ا عضا کے منتظر مریضوں نے حصہ لیا ۔ انسانی زندگیاں بچانے کیلئے اعضا کے عطیوں کے لئے آگاہی واک کا آغاز ہوا۔بعدازمرگ اعضا کے عطیہ کیلئے آگاہی واک کا آغاز گزشتہ روز 4 بجے مزار قائد سے ہوا جس میں (ایس آئی یوٹی )نے ہیومن آگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی پاکستان سوسائٹی آف میٹرالوجی ، پاکستان ایسوسی ایشن آف یورولوجیکل سرجن اور ٹرانسپلائنٹیشن سوسائٹی آف پاکستان نے باہمی اشتراک سے کیا تھا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ادیب رضوی نے کہاکہ یہ واک بعدازمرگ عطیہ اعضا کو فروغ دینے کے لئے منعقد کی گئی ہے ۔