ادویہ قیمتوں میں اضافے پر سپریم کورٹ کا از خود نوٹس خوش آئند ہے- افضال احمد
کراچی (پ ر)پیپلزپارٹی وسطی کے سابق سیکریٹری اطلاعات افضال احمد، احمد فہیم، عبدالصمد بلوچ، اسلم سومرو، طارق نعیم، اصغر لعل، ظفر حسن بابو، سہیل دہلوی، عبدالقدوس، شیر افضل تنولی، مسعود حسین، حمید امین و دیگر نے ادویہ قیمتوں میں اضافے کا ازخود نوٹس لینے اور قیمتوں کو منجمد کرنے کے عدالتی حکم کا خیرمقدم کیا ہے اور ادویہ ساز کمپنیوں کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کی پرزور مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ نے ڈرگ اتھارٹی کو ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے کیس کو10ہفتے میں نمٹانے کا حکم دیا ہے جو کہ نہایت خوش آئند امر ہے۔