ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری گلگت صابر حسین کو گورنر لگانے کا امکان

0

اسلام آباد(آن لائن )تحریک انصاف کی قیادت کی جانب سے ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری گلگت بلتستان صابر حسین کو نیا گورنر گلگت بلتستان لگائے جانے کا امکان ہے ۔ پی ٹی آئی قیادت قبل از یں مسلم لیگ ن کی سابق حکومت کی جانب سے مقرر کردہ تمام گورنرز کو تبدیل کرنے کا عندیہ دے چکی ہے۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان کی گورنر شپ کیلئے 6 ناموں پر غور کیا جارہا ہے ۔ جس میں سے صابر حسین کا نام سر فہرست ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نئے گورنر گلگت بلتستان کیلئے سب سے فیورٹ نام صابر حسین ہیں جبکہ اس دوڑ میں سابق ڈی آئی جی حشمت خان ، سابق کنونےئر پی ٹی آئی ڈاکٹر محمد زمان ، اکبر حسین اکبر، جسٹس (ر)جعفر شاہ اور پی ٹی آئی جی بی کے سینئر نائب صدر شاہ نصیر بھی شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More