نجم سیٹھی نے دوبارہ ٹی وی پر آنے کا عندیہ دے دیا
لاہور(امت نیوز) کرکٹ کیلئے صحافت چھوڑنے والے نجم سیٹھی نے دوبارہ ٹی وی پر آنے کا عندیہ دے دیا۔عام انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی کے بعد پی سی بی میں بھی تبدیلی کی لہر چلنے کا امکان روشن ہے،اس صورتحال میں ہر کرکٹ شائق چیئرمین نجم سیٹھی کے مستقبل کے بارے میں سوچ رہا ہے،سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر ایک صارف نے ان سے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ آپ اور آپ کی چڑیا ٹی وی پر آئیں اور اہم انکشافات کریں،آپ نے چیئرمین پی سی بی کے طور پر بہت اچھا کام کیا ہے۔ جواب میں نجم سیٹھی نے کہا کہ انشا اللہ میں اور میری چڑیا بہت جلد ٹی وی پر نظر آئیں گے۔ایک اور صارف نے کہا کہ اگر نیب نے آپ کو کلیئرنس دیدی تو سب سے پہلے میں حمایت کروں گا کہ آپ چیئرمین پی سی بی کے طور پر خدمات جاری رکھیں۔ جواب میں نجم سیٹھی نے 11مئی2018کو جاری کیا جانے والا لیٹر پیش کردیا۔