مشن فار ڈیمز سائیکل ریس ابراہیم ولید نے جیت لی

0

کراچی (امت نیوز) پاکستان کی تاریخ کے مقبول ترین چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثارکے مشن پر ڈیمز کی تعمیر کے لیے سائیکلسٹ بھی اِن ایکشن ہوئے، مزار قائد سے آئی آئی چندری گڑھ روڈ تک تیس کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا، اڑتیس منٹ اور تیس سیکنڈ کے کم ترین وقت کے ساتھ کراچی ساؤتھ کے ابراہیم جاوید جیت گئے۔کراچی میں گریڈ سپریم کورٹ مشن ڈیم فار پاکستان سائیکل ریس کا انعقاد ہوا، مزار قائد سے آئی آئی چندری گڑھ روڈ پر تیس کلومیٹر فاصلہ طے کرنے کا ریلی مقابلہ ہوا جو ابراہیم جاوید نے جیت لیا، انہوں نے مقررہ فاصلہ 38 منٹ 30 سیکنڈ میں طے کیا۔ولید رحیم بخش دوسرے اور تیسرے نمبر پر علی الیاس رہے، ڈیمز کی تعمیر کے لیے اٹھارہ اگست کو شیڈول لاہور ٹو ساہیوال سائیکل ریس ہو گی جس میں کراچی ریلی کے پہلے چھ رائیڈر شرکت کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More