انڈونیشیا میں عیاشی کے اڈے بالی جزیرے پر زلزلہ-39ہلاک

0

جکارتہ(امت نیوز)غیرملکی سیاحوں کی عیاشی کے مرکز انڈونیشیائی جزیرے بالی اور اسکے قریبی جزیرے لومبوک میں7 شدت کے زلزلے سے39 افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کی ڈیزاسٹر ایجنسی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں درجنوں گھر اور عمارتیں زمین بوس ہوگئیں اور52 سے زائد افراد زخمی بھی ہو ئے ہیں۔زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کی گئی تھی جو واپس لے لی گئی ہے۔ امریکہ کے ماہر ین ارضیات کا کہنا ہے کہ انڈونیشیا میں آنے والے زلزلے کا مرکز شمالی شہر ماترام سے 50 کیلومیٹر دور تھا۔ بالی میں زلزلے کے بعد آسٹریلیا سمیت دیگر ممالک کے سیاحوں میں بھگدڑ مچ گئی اور وہ جان بچانے کیلئے ہوٹلوں سے بھاگ نکلے۔اطلاعات کے مطابق ہلاک و زخمی ہونے والوں میں متعدد سیاح شامل ہیں۔ عالمی امدادی اداروں کے مطابق سمندر کے قریب مقیم سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کا کہا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More