ڈھاکہ میں مظاہرین کا امریکی سفیر کی کار پر حملہ

0

ڈھاکا(امت نیوز)بنگلا دیش میں حکمران عوامی لیگ کے غنڈوں نے طلبا کی بس حادثے میں ہلاکت پر احتجاج کرنے والے ہزاروں طلبا پر حملہ کر دیا ۔ حملے کی زد میں امریکی سفیر مارشیا بھی آگئیں تاہم وہ محافظوں سمیت محفوظ رہیں۔ امریکی سفیر نے پر امن طلبا پر حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔اتوار کو احتجاج کے7ویں دن جھڑپوں کے بعد حکومت نے ملک بھر میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کر دی۔ حسینہ واجد کے ایک وزیر نےطلبا کے احتجاج کو منافقت قرار دیا تھا جس سے احتجاج میں مزید شدت آئی ۔واضح رہے کہ مظاہرین ڈھاکا کی سڑکوں پر احتجاج کے ساتھ ساتھ بسوں اور کاروں کے ڈرائیونگ لائسنس چیک کر رہے ہیں۔وہ یہ بھی دیکھتے ہیں کہ کاریں اور بسیں سڑکوں پر آنے کے معیار پر پورا اتری ہیں کہ نہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More