خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنیوالے ملزمان جیل بھیجنے کا حکم
کراچی(اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنے کے الزام میں گرفتار ملزمان عمیر اور فہد کو جودیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے تفتیشی افسر سے 19 اگست تک پیش رفت رپورٹ طلب کرلی ہے ۔سماعت پر کورنگی پولیس کے تفتیشی افسر کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ ملزمان نے کورنگی کے علاقے میں انعم نامی خاتون سے زیادتی کرنے کی کوشش کی اور اس دوران انہوں نے خاتون کے کپڑے بھی پھاڑ دیئے تاہم خاتون کے شور شرابہ کرنے پر ملزمان بھاگ گئے تھے۔