جنسی تعلق سے انکار پر تھائی ملکہ حسن کو قتل کردیا گیا

0

بنکاک(امت نیوز) تھائی لینڈ میں سابقہ ملکہ حسن کو جنسی تعلق سے انکار پر قتل کردیا گیا۔عالمی میڈیاکے مطابق تھائی صوبے چونبری میں سابقہ ملکہ حسن 20 سالہ پوینہ ناموگریک کو اس کے قریبی دوست ننتاچائی جاریترام کے ہمراہ فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پوینہ ننتاچائی سے منگنی کرنیوالی تھیں۔ پوینہ کو بزنس مین پنیا ایگانگ نے پہلے شادی کی پیشکش کی اور پھر جنسی تعلق قائم کرنے کیلئے آمادہ کرنے کی کوشش کی تاہم اس نے انکار کردیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More