ٹرمپ نے ایران پر پھر پابندیاں لگا دیں

0

واشنگٹن(امت نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کریں، جس کا پہلا مرحل پیر کی شب سے نافذ ہوگیا ہے، ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ نیا ایٹمی معاہدہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔ دوسری جانب ایران کا کہنا ہے کہ پابندیاں احمقانہ ہیں، تہران سے متعلق جابرانہ پالیسیوں پر ٹرمپ اور اسکے عرب اتحادی اقوام عالم میں تنہا رہ گئے ہیں۔ پیر کو وائٹ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں ایک نئے معاہدے کیلئے تیار ہوں، جس میں ایرانی حکومت کی تمام منفی سرگرمیوں کا مکمل احاطہ کیا گیا ہو، جس میں اس کا بیلسٹک میزائل پروگرام اور دہشت گردی کی پشت پناہی شامل ہیں۔ ایران پر امریکی پابندیاں کا پہلا مرحلہ پیر کی رات سے نافذ ہو جائے گا۔ امریکہ نے صدر ٹرمپ کے پیش رو بارک اوباما کے دور میں ایران کیساتھ 6 ملکی ایٹمی معاہدے پر دستخط کئے تھے، جس کے تحت ایران نے اپنا ایٹمی پروگرام معطل کر دیا تھا، جس کے عوض اس پر عائد پابندیاں اٹھا دی گئی تھیں، تاہم صدر ٹرمپ ابتدا ہی سے اس معاہدے کیخلاف رہے ہیں اور انہوں نے مئی میں معاہدے سے امریکہ کے نکل جانے کا اعلان کیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More