ڈگری تصدیق کیلئےدیگر اسنادپیش کرنےکی پابندی ختم

0

اسلام آباد (امت نیوز) ہائرایجوکیشن کمیشن نے10سال بعدڈگری تصدیق کرنےکی پالیسی میں بڑی تبدیلی کرتےہوئے ڈگری تصدیق کیلئےدیگراسنادپیش کرنےکی پابندی ختم کردی ہےامیدواروں کوڈگری کےساتھ میٹرک ایف اےاوردیگر اسنادجمع نہیں کرانی پڑیں گی۔نوٹیفکیشن کےمطابق اب امیدوارکوصرف وہی ڈگری جمع کرانا ہوگی جس کی تصدیق درکار ہے،ہائرایجوکیشن کمیشن دیکھےگاکہ کیا ڈگری منظورشدہ ادارےکی جاری کردہ ہےاورکیااس ادارےکوڈگری جاری کرنےکاقانونی اختیارتھا۔واضح رہےکہ ایچ ای سی نے10سال پہلےسیاستدانوں کےجعلی ڈگری اسکینڈل کےبعد ڈگری کے ساتھ میٹرک ایف اےاوردیگر اسنادکی شرط لگائی تھی، اس کی وجہ سےلاکھوں ڈگریوں کی تصدیق نہیں ہوسکی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More