نقیب اللہ کیس منتقلی سے متعلق محکمہ داخلہ- راؤ انوار کو نوٹس

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے نقیب اللہ قتل کیس کی منتقلی سے دائر درخواست پر محکمہ داخلہ، پراسیکیوٹر جنرل سندھ اور سابق ایس ایس پی ملیر راؤانوار سمیت دیگر کو 20اگست کے لیے نوٹس جاری کردئیے۔ پیر کو چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ احمد علی ایم شیخ پر مشتمل سنگل بنچ نے نقیب اللہ قتل کیس کی منتقلی سے متعلق مقتول کے والد محمد خان کی جانب سے کرمنل ٹرانسفر کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار نے اپنے وکیل فیصل صدیقی کے توسط سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ متعلقہ انسداد دہشت گردی عدالت جانبداری کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ اے ٹی سی عدالت نے درخواست زیر سماعت ہونے کے باوجود راؤ انوار کو ضمانتیں دیں۔ متعلقہ اے ٹی سی عدالت پر اعتماد نہیں رہا۔ لہذا استدعا ہے کہ نقیب اللہ قتل کیس کسی دوسری عدالت منتقل کیا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More