احتساب عدالت کوئٹہ میں مختلف ریفرنسوں کی سماعت ملتوی
کوئٹہ (نمائندہ خصوصی)احتساب عدالت کوئٹہ ون میں اسٹنٹس کیس ،محکمہ تعلیم میں غیر قانونی بھرتیوں ،زکوٰة فنڈز میں خوردبرد اور سابق وزیراعلیٰ کے پرنسپل اسٹاف آفیسر کے خلاف دائر غیر قانونی اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت ہوئی ۔ سماعت کے موقع پر سابق ڈائریکٹر ایم ایس ڈی ڈاکٹریوسف بزنجو ودیگر ملزمان پیش ہوئے ۔