بوٹ بیسن میں خاتون پی پی رہنما سے لوٹ مار
کراچی (اسٹاف رپورٹر) بوٹ بیسن میں ڈاکوؤں نے سابق صوبائی وزیر اور پیپلز پارٹی کی رہنما شمیم ممتاز کو اسلحے کے زور پر لوٹ لیا۔ سابق صوبائی وزیر شمیم ممتاز کو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے بوٹ بیسن کے علاقے میں اسلحے کے زور پر یرغمال بنالیا، ملزمان نقدی، موبائل فون اور طلائی زیورات لوٹ کر بآسانی فرار ہوگئے، سابق وزیر اپنے بھتیجے عمر کے ساتھ گاڑی میں سوار تھیں ۔