شوٹنگ بال کے فروغ میں فیڈریشن کا کردار قابل تحسین قرار
کراچی (امت نیوز) ہر شعبے میں سیکھنے کے عمل کو جاری رہنا چاہئے، اس سے نہ صرف ذہنی نشوونما بلکہ ٹیلنٹ کو نکھارنے میں مدد حاصل ہونے کے ساتھ ساتھ انسان اپنے مقصد میں کامیابی سمیٹ سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی و سماجی رہنماء محمد سلیم خمیسانی نے کورنگی میں یوتھ سمر کوچنگ کیمپ کی تقریب میں زیر تربیت کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے پاکستان یوگا سپورٹس فیڈریشن کے سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر شوٹنگ بال سمیت کھیلوں کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی موجود تھیں۔ سلیم خمیسانی نے کہاکہ سمر کوچنگ کیمپ کا انعقاد ایک احسن قدم ہے، نصابی تعطیل کے دوران بچوں کو صحت مند سرگرمیوں سے روشناس کرنا منتظمین کا مثالی کارنامہ ہے، ایسے تربیتی کیمپ کا انعقاد تعلیم اور کھیل سمیت ہر شعبے میں جاری رہنا چاہئے۔