نیوزی لینڈ ورلڈکپ کی تیاری ایشین ٹیموں کیخلاف کریگا

0

آکلینڈ (امت نیوز) نیوزی لینڈ آئندہ برس شیڈول آئی سی سی ورلڈ کپ کی تیاری کے سلسلے میں 2018-19ء ہوم سیزن دسمبر سے مارچ کے دوران تین ایشیائی ٹیموں، سری لنکا، بھارت اور بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کی میزبانی کرے گا، میزبان ٹیم تینوں ٹیموں کے خلاف مجموعی طور پر 11 ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ اعلان کردہ شیڈول کے تحت نیوزی لینڈ کی ٹیم دسمبر اور جنوری میں سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ، تین ون ڈے اور واحد ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 15 سے 19 دسمبر، دوسرا ٹیسٹ 26 سے 30 دسمبر تک کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 3 جنوری، دوسرا میچ 5 جنوری، تیسرا اور آخری میچ 8 جنوری کو کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی میچ 11 جنوری کو کھیلا جائے گا، اس کے بعد نیوزی لینڈ بھارت کے خلاف پانچ ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کی میزبانی کرے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے 23 جنوری، دوسرا ون ڈے 26 جنوری، تیسرا ون ڈے 28 جنوری، چوتھا ون ڈے 31 جنوری جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 3 فروری کو کھیلا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More