خوشاب میں مسجد ہمامہ پر قبضہ کیلئے قادہانی پھر سرگرم

0

اسلام آباد( خبرنگارخصوصی ) خوشاب میں مسلمانوں کی مسجد’’یمامہ‘‘ پر قبضہ کےلیےقادیانی ایک مرتبہ پھر متحرک ہوگئے۔مسجدکے82سالہ شدید بیمار مہتمم سمیت5 رکنی مسجد کمیٹی کوجعلی مقدمہ میں گرفتار کرواکر مسجد پر قبضہ کا منصوبہ بنایا گیا ہے ۔جھوٹے مقدمہ کے اندراج کےلیےقادیانیوں کی جانب سے دی گئی درخواست پر آئی جی پنجاب کی جانب سے قائد آباد پولیس کو کارروائی کی ہدایت کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق مسلمانوں کی جانب سےخوشاب کی تحصیل قائد آباد کے چک 2(ٹی ڈی اے)مٹھہ ٹوانہ میں43سال بعدقادیانیوں سے واگزارکروائی گئی مسجد ’’یمامہ‘‘پر دوبارہ قبضے کےلیے سازشیں شروع کردی گئی ہیں ۔گزشتہ دنوں تحصیل قائد آبادسے 5کلومیٹرکی دوری پر پہاڑ کے اوپر واقع گاؤں’’گولے والی‘‘کے رہائشی ذہنی معذور نوجوان نے بازار میں قادیانی حیدر بخاری کےمبارک میڈیکل اسٹور اور قادیانی ماجدکی دکان القمر ٹیلر شاپ کو تالے لگادئیے جس پرقادیانیوں کی جانب سے بازار بند کروا کرنوجوان کوتحویل میں لے لیا گیا اوربعدازاں نوجوان کوقائد آباد پولیس کے حوالے کردیا گیا جس پر پولیس نوجوان کو تھانے لے گئی اسی اثناء ذہنی معذور نوجوان کے ورثااہل علاقہ سمیت تھانے پہنچ گئےجبکہ پولیس نے تفتیش کے بعد نوجوان کے ذہنی معذور ہونے کی تصدیق کے بعد اسے ورثاء کے حوالے کردیا تاہم واقعہ کی آڑ میں قادیانی جماعت چناب نگر کا ذمہ دار سلیم الدین لنگڑا نے مسلمانوں کی جانب سےقائد آباد کے چک2(ٹی ڈی اے)میں 43 سال بعدقادیانیوں سے واگزار کروائی گئی مسجد ’’یمامہ‘‘کے 82سالہ مہتمم سید اطہر حسین شاہ(جو شدید بیمار ہیں اور فالج کا حملہ ہونے کے باعث میو ہسپتال لاہور میں طویل عرصہ زیر علاج رہ چکے ہیں جبکہ ان کے خلاف قادیانیوں کی جانب سے دی گئی درخواست پرانھیں اسامہ بن لادن کا ساتھی قرار دیا گیا ہے)،مسجد کمیٹی کے جنرل سیکرٹری ذین العابدین ،ممبر کمیٹی محمد بخش ،کمیٹی کے قانونی مشیر شمس العارفین ہمدانی ایڈووکیٹ اور مقامی صحافی چوہدری عطاء الرحمن کو واقعہ کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے انکے خلاف کارروائی کے لیےآئی جی پنجاب کو تحریری درخواست دیدی جس پر آئی جی پنجاب نے فوری ڈی ایس پی قائد آباد سرکل کوکارروائی کے احکامات جاری کردئیے ۔جس پر قائد آباد پولیس نے تمام افراد کو طلب کرلیاہے جس پرمتاثرہ مسلمانوں نے تحریری جواب میں قادیانیوں کی جانب سے دی گئی درخواست کو جھوٹی اور من گھرٹ قرار دئیے کہا ہے کہ قادیانی 2007 سے ایسی جھوٹی درخواستیں دے رہے ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں اور اسکا مقصد قادیانیوں کی جانب سے مخصوص مقاصد کا حصول ہے۔’’امت‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے مسجد یمامہ کے بزرگ مہتمم سید اطہر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ قادیانی مسجد واگزار کروائے جانے کے دن سے مسجد دوبارہ حاصل کرنے کےلیے کوشاں ہیں۔ماضی میں قادیانیوں کو ڈی پی او خوشاب کی مکمل آشیرباد حاصل تھی اور پولیس کی مدد سے قادیانی مسجد پر قبضہ حاصل کرنے کے قریب تھے تاہم ختم نبوت ﷺ قوانین میں تبدیلی کے خلاف دئیے گئے دھرنے کے سبب قادیانیوں کو پسپائی کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم اب ایک مرتبہ پھر قادیانی انھیں(مہتمم) اور مسجد انتظامیہ کو جعلی مقدمہ میں بند کروا نا چاہتے ہیں تاکہ انھیں قید کروا کر مسجد یمامہ پر دوبارہ قبضہ کرلیا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More