متحدہ لندن کی حامی بلڈر مافیا نے پھر غیرقانونی تعمیر شروع کردی

0

کراچی (نمائندہ خصوصی) متحدہ لندن کی سپورٹر بلڈر مافیا نے اسلامیہ کالج کے قریب رہائشی اپارٹمنٹ پر تیسرا غیر قانونی فلور تعمیر کرنا شروع کردیا۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے 2 مرتبہ غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کیاگیا ۔بااثر بلڈر مافیا نے دوبارہ غیر قانونی تعمیرات کرکے ایس بی سی اے کے قوانین کی دھجیاں اڑادیں ۔غیر قانونی تعمیرات کی شکایات کرنے والوں کو جنوبی افریقہ سے دھکمیاں دی جاتی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق انتہائی باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اسلامیہ کالج کے قریب واقع گجرات کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے پلاٹ نمبر 519جے ایم 3پر رہائشی اپارٹمنٹ پر بلڈر مافیا کی جانب سے غیر قانونی تیسرا فلور ڈالا جارہا ہے ۔ متحدہ لندن کی بلڈر مافیا کی جانب سے دھونس دھمکی کے ذریعے غیر قانونی تعمیرات کی جارہی ہے ۔اس سے قبل بھی بلڈر مافیا کی جانب سے 2مرتبہ اسی پلاٹ پر غیر قانونی تیسری منزل ڈالنے کی کوشش کی گئی ،جس کو ایس بی سی اے کی جانب سے گرادیا گیا ،لیکن اب دوبارہ سے بلڈرز مافیا کی جانب سے دوبارہ غیر قانونی تیسرا فلور ڈالا جارہا ہے ۔ ذریعے کاکہناہے کہ متحدہ افسران بھی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کرنے سے قاصر ہیں پربتایا کہ ایس بی سی اے کے اعلیٰ افسران مذکورہ غیر قانونی تعمیرات کے حوالے سے باخبر ہیں ،لیکن ٹاؤن کے افسران کو غیر قانونی تعمیرات کے حوالے سے روکا جارہا ہے ۔ذریعے کا کہناہے کہ مذکورہ پلاٹ پر غیر قانونی تعمیرات کے حوالے سے علاقہ مکینوں کی جانب سے جو شکایات کی گئیں ،ان کو جنوبی افریقہ سے متحدہ لندن کے دہشت گردوں کی جانب سے دھمکیاں دی گئی ہیں ۔’’امت‘‘ کو علاقہ مکین نے بتایا کہ بلڈر مافیا کی جانب سے دن کے اوقات میں گلی کے اطراف میں مسلح لڑے کھڑے کئے جاتے ہیں ،جو گلی میں آنے جانے والوں کو بھی تنگ کرتے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More