ہائیکورٹ نے علامہ ریاض جوہری کی سیکورٹی بڑھاکر درخواست نمٹا دی

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ کی سر براہی میں 2رکنی بنچ نے سیکیورٹی کی فراہمی سے متعلق دائر درخواست پر درخواست گزار علامہ ریاض جوہری کو مزید 2 پولیس اہلکار سیکیورٹی کے لیے فراہم کرتے ہوئے درخواست نمٹادی۔چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے ۔نہ جانے کیوں سیکورٹی خدشات کا اظہار کیا جاتا ہے ۔پاکستان کے عوام اور ججز بالکل خطرہ محسوس نہیں کرتے۔علما ہمارے لیے قابل احترام لیکن سارے پولیس اہلکار ان کے سیکورٹی پر لگا دیں تو اس مخلوق خدا کا کیا بنے گا۔اسی عدالت نے سیکیورٹی فراہمی سے متعلق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی درخواست کی سماعت درخواست گزار کی عدم حاضری کے سبب ملتوی کردی۔جسٹس محمد علی مظہر کی سر براہی میں 2رکنی بنچ نے مردم شماری اور ملک بھر کی آبادی سے متعلق شماریات اور الیکشن کمیشن کے نوٹی فکیشن کے خلاف دائر درخواست پر مدعاعلہیان سے دلائل طلب کرلیے۔ہائی کورٹ میں پرانی سبزی منڈی پر واقع تفریحی پارکوں میں مفت داخلے اور مکمل معائنہ تک پارک کو دوبارہ نہ کھولنے کے لیے درخواست دائر کردی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More