ڈیرہ میں دہشت گردی کےپے درپے واقعات میں 3 جاں بحق

0

ڈیرہ اسماعیل خان( نمائندہ امت)تحصیل پروآمیں دہشتگردی کے واقعات میں تین افراد جاں بحق ہوگئے ،ورثاء نے لاشیں انڈس ہائی وے ببرموڑروڈ پررکھ کراحتجاج کیا اورٹائر جلاکرروڈ بلاک کردی۔مارے گئے افرادمی ایک کا تعلق اہل سنت بریلوی اور 2کااہل تشیع سے تھا۔پہلاواقعہ چودھوان موڑعربی مسجدکے قریب رونماہواجس میں دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے باقر حسین ولد ہاشم حسین سکنہ ببرپکہ کوجاں بحق کردیا، دوسرے واقعے میں ماہڑہ اڈہ پرکالوولد غلام حیدر سکنہ چڑاپولادکوفائرنگ کرکےجاں بحق کیاگیاجبکہ تیسرے واقعے میں سفیدہ مائنرپرفائرنگ کرکے حفاظت حسین ولداللہ ڈیوایاسکنہ پروآکوجاں بحق کردیا گیا۔ تینوں واقعات 2گھنٹے سے کم وقت میں ہوئے ۔ اس دوران مشتعل افرادنے باقرحسین کی نعش انڈس ہائی وے پرببرموڑ پر رکھ کرروڈ بلاک کردیا۔ ٹائر جلائے اوراحتجاج شروع کردیا۔واقعے کی اطلاع پر ڈی پی او ظہوربابرآفریدی موقع پرپہنچ گئے اورمظاہرین سے مذاکرات شروع کردیے ۔ ڈی پی اوظہوربابرآفریدی نے میڈیاسے گفتگوکے دوران کہاکہ دہشت گردی کے واقعات کافی عرصے سے چل رہے ہیں ۔سرچ آپریشن جاری ہے ،دہشت گردوں سے چن چن کر بدلہ لیں گے ،ہم ڈرنے والے نہیں ، دہشت گردسیکورٹی اداروں کامورال کم نہیں کرسکتے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More