جماعت اسلامی- جے یو آئی میں اتحاد ٹوٹنے کا امکان

0

اسلام آباد (نمائندہ امت ) جماعت ا سلامی و جمعیت علمائے اسلام ف میں شدید اختلافات پیدا ہو گئے ہیں، جس کے نتیجے میں جماعت اسلامی کے ایک بار پھر ایم ایم اے سے نکلنے کا امکان ہے ۔ ایم ایم اے سے جماعت اسلامی کے نکلنے کی صورت میں اتحاد دوبارہ ٹوٹ سکتا ہے ،جس کے نتیجے میں مولانا فضل الرحمان کی سیاسی اہمیت پھر کم ہو سکتی ہے۔منصورہ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ ملک کو77جیسی صورتحال سے بچانے کیلئے جماعت اسلامی پارلیمنٹ جائے گی ۔ ہم منفی سیاست کے قائل نہیں اور تحریک انصاف کو پورا موقع دیں گے۔ہم نے پارلیمنٹ میں جانے کی تجویز دی تھی جسے سب نے قبول کیا ۔ملک کی سیاست عالمی مقتدرہ کی غلام ہے۔عالمی سامراج دنیا میں کسی بھی جگہ اسلام کو بڑھتے ہوئے نہیں دیکھ سکتا یہی وجہ ہے کہ مصر ، فلسطین سمیت کئی ملکوں میں جمہوری طریقے سے عوامی تائید کے ذریعے آنے والوں کو بھی عالمی اسٹیبلشمنٹ نے قبول نہیں کیا ۔ہم دینی قوتوں کو متحد کرنے کی کوشش جاری رکھیں گے۔دینی جماعتوں کو ملنے والا55لاکھ ووٹ یکجا ہوتا تو دینی قوتوں کے نمائندے بڑی تعداد میں پارلیمنٹ میں ہوتے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More