آسٹریلوی نسل پرستوں کے حملے میں پاکستانی زخمی

0

(خبرایجنسیاں) آسٹریلیا کی نیوکاسل یونیورسٹی میں نسل پرستوں نے پاکستانی طالب علم کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئےزخمی کر دیا ہے۔21 سالہ عبد اللہ قیصر نےگزشتہ برس فروری میں سڈنی میں واقع یونیورسٹی کی انجینئرنگ کی کلاس میں داخلہ لیا تھا۔رپورٹ کے مطابق نسل پرستوں نے عبداللہ قیصر کی گاڑی گھیرلی۔ایک خاتون نے عبداللہ سے موبائل فون بھی چھین لیا۔نسل پرستوں نے کہا کہ جاوٴ پاکستان جاوٴ، تمہارا یہاں سے کوئی تعلق نہیں۔اس دوران ایک شخص نے عبداللہ کی ناک پر مکا مارا، جس سے وہ زخمی ہو گیا اور اسی حالت میں کار ڈرائیو کرکے یونیورسٹی جم پہنچے، جہاں انتظامیہ نے انہیں فرسٹ ایڈ دینے کے بعد پولیس، کیمپس سیکورٹی اور ایمبولینس بلوائی۔ آسٹریلوی پولیس عبداللہ قیصر پر نسل پرستوں کے حملے کا الزام مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تحقیقات کے لیے کیپمس گراوٴنڈ میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد لے رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More