ہنگامی حالات میں وزیراعظم بننے کیلئے شاہ محمود اسپیکرشپ کے متمنی ہیں- اینکر کادعویٰ

0

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی اینکر مبشر لقمان نے دعویٰ کیا ہے کہ ہنگامی حالات میں وزیراعظم بننے کیلئے شاہ محمود اسپیکشپ کے متمنی ہیں۔ اپنے ٹی وی پروگرام میں مبشر لقمان نے کہا کہ مجھے بہت عرصے سے بہت لوگ کہہ رہے تھے کہ شاہ محمود قریشی وزیر اعلی بننے کے لیے کچھ بھی کریں گے لیکن قدرت کا کرنا کچھ ایسا ہوا کہ شاہ محمود قریشی صوبائی اسمبلی کی ساری نشستیں ہار گئے تھے۔شاہ محمود قریشی کو وزیر خارجہ کی پیشکش بھی کی گئی۔ لیکن انہوں نے کہا کہ میں وزیر خارجہ نہیں بلکہ اسپیکر قومی اسمبلی بنوں گا۔اسپیکر اسمبلی ہونے کا ایک فائدہ یہ ہے کہ جب وزیراعظم نہیں ہوتا اسپیکر قومی اسمبلی وزیر اعظم بن جاتا ہے۔ مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان کو الیکشن کمیشن نا اہل قرار دے تو شاہ محمود قریشی فوری طور پر وزیراعظم بن جائیں گے۔اور شاہ محمود قریشی پیپلز پارٹی کو تو ویسے بھی قبول ہوں گے۔کیونکہ شاہ محمود قریشی تو ان کے پرانے ساتھ ہیں۔یاد رہے گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ تحریک انصاف نے اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے شاہ محمود قریشی کا نام فائنل کر لیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More