نوکریاں دینے سے متعلق توہین عدالت کی درخواست دائر

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میں دوران ملازمت انتقال کرنے والے ملازمین کے بچوں کے کوٹے پر نوکریاں دینے سے متعلق توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی ہے۔ بدھ کو سندھ ہائی کورٹ میں عدالتی حکم عدولی پر سیکرٹری تعلیم عالیہ شاہد، ڈائریکٹر اسکول حامد کریم اور ڈی ای او سیدہ نیلوفر و دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ عدالت نے 22 مارچ 2018 کو ایک ماہ میں ملازمت دینے کی ہدایت دی تھی۔ عدالتی فیصلے کے باوجود اب تک ملازمت پر نہیں رکھا گیا, والدکا محکمہ تعلیم میں دوران ملازمت 2007میں انتقال ہوا، 2009میں کوٹے پر ملازمت کی درخواست دی جس کی کوئی سنوائی نہیں ہو رہی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More