نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے 2عہدیدار ریمانڈ پر نیب کے حوالے
کراچی (اسٹاف رپورٹر) احتساب عدالت کے منتظم جج نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے گرفتار2 عہدیدار امین محمد اور برکت علی کو 18 اگست تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔ منگل کے روز احتساب عدالت کے منتظم جج کے روبرو نیب کی جانب سے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے گرفتار ملزمان کو پیش کیا گیا 2 عہدیدار امین محمد اور برکت علی کو پیش کیا گیا۔ اس موقع پر تفتیشی افسر کی جانب سے ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر دینے کی استدعا کی گئی۔